ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ آج کل نئے سے نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے جس میں سٹیٹس کو فیس بک پر شئیر کرنے سمیت کئی اور فیچرز شامل ہیں۔ حال ہی میں وٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے ڈارک موڈ کہتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے ایپ کا رنگ سیاہ ہو جائیگا اور رات کے اوقات میں وٹس ایپ کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل فیس بک میسنجر، گوگل کروم، ٹوئٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ڈارک موڈ متعارف کروا دیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ یہ فیچر ابھی آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائیگا۔ بعد ازاں اسکو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائیگا۔
![]()