تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جن سے رواداری کا درس ملتا ہے اور سندھ کی ثقافت کی مثال بیرون ممالک میں بھی دی جاتی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انسانی حقوق ویر جی کولہی

سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جن سے رواداری کا درس ملتا ہے اور سندھ کی ثقافت کی مثال بیرون ممالک میں بھی دی جاتی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انسانی حقوق ویر جی کولہی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے انسانی حقوق ویر جی کولہی نے کہا ہے کہ مذہبی بھائی چارگی، تہذیب و تمدن، آثارِقدیمہ اور سندھ کی ثقافت کے تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام اور ضلع انتظامیہ میرپورخاص کے باہمی اشتراک سے آرٹس کونسل میرپورخاص میں منعقدہ 2 روزہ میرپورخاص ثقافتی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مثبت ثقافتی رسومات، مذہبی و سماجی ہم آہنگی، روایات، دانشوروں، ادیبوں، شعراء کی خدمات اور ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ڈاکیومنٹری بنائی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو آگاہی ہوسکے انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جن سے رواداری کا درس ملتا ہے اور سندھ کی ثقافت کی مثال بیرون ممالک میں بھی دی جاتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے اعلان کیا کہ میرپورخاص میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرسال ایک ثقافتی پروگرام اور ہر ماہ ایک لیکچر پروگرام کرائے جائیں گے جس میں ضلعے کے تمام دانشوروں، شعراء، سماجی و ادبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو سندھ کی تہذیب و ثقافت اور ادب کے متعلق معلومات ہوسکے اس موقع پر میلے میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈیں پیش کی گئیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد شہاب اسلم، سول سوسائٹی کے نور محمد بجیر، کاشف بجیر، شیراز چانڈیو، محمد بخش کپری، رفیق لغاری، ،مس ڈائی ٹھاکر، صحافیوں، دانشوروں، ادیبوں،افسران، سماجی و ادبی شخصیا ت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے