تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے جدید ٹیکنالوجی کے نظام سے آراستہ ڈیجیٹل لیب سروس کا افتتاح کردیا

آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے جدید ٹیکنالوجی کے نظام سے آراستہ ڈیجیٹل لیب سروس کا افتتاح کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کے نظام سے آراستہ ڈیجیٹل لیب سروس کے ڈیٹا بیس کے قیام سے لوگوں کو یقیناً ڈسٹرکٹ پولیس دفتر میں ایک چھت تلے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، آن لائن ایف آئی آر، وہیکل رجسٹریشن، سی ڈی آر، کریمنل ویریفکیشن سروس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، گاڑی گم ہونے کی ویریفکیشن، شہداء ڈیسک سروس، پولیس ایکسیس (پی اے ایس)، کال ڈیٹا ریکارڈ کی ٹیکنالوجی کی سروس سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ”ڈیجیٹل لیب سروس کے ڈیٹا بیس” کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود، ایس پی ایف آر پی امان اللہ خان، ایڈیشنل ایس پی نجم الحسنین لیاقت اور ڈی ایس پیز موجود تھے۔ آر پی او فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کا ڈی پی او دفتر پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی پیش کی۔ افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے آر پی او ڈیرہ کو لیب کا دورہ کرایا اور لیب میں موجود کاؤنٹرز پر جاکر ان کو عوام کو فراہم ہونیوالی جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ آر پی او ڈیرہ نے لیب میں موجود سہولیات کی فراہمی پر ڈی پی او کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس حوالے سے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ریجنل پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے کہا کہ ڈی پی او دفتر میں قائم ہونے والی ایک چھت تلے ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، پولیس عوام کو سستی اور آسان سہولیات فراہم کرکے انکے مسائل کو حل کر رہی ہے۔”مہذب معاشرہ، منظم ٹریفک” مہم بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے چلائی جارہی ہے، انشاء اللہ جلد ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ایک ماسٹر پلان بھی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس، عوام اور سیکورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے بریفنگ کے دوران ڈیجیٹل انوسٹی گیشن لیب اور جی ایس ایم موبائل سروس کی آپریشنل کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کمپیوٹرائزڈ نظام میں شامل وہیکل ویریفیکیشن سروس (وی وی ایس)، آئیڈینٹیٹی ویریفیکیشن سروس (آئی وی ایس)، کریمنل ویریفیکیشن سروس (سی آر وی ایس)، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (آئی ڈی ایل)، ان پٹ ایف آئی آر، ایس او ایس سروس، ہیومن ریسورس منیجمنٹ سروس (ایچ آر ایم ایس)، شہدا ڈیسک سروس، پولیس ایکسیس (پی اے ایس) اور کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) کی ٹیکنالوجی کے تمام عوامل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے کام کریں گے جسکی جملہ کارکردگی سے پولیس کی آپریشن اورانوسٹی گیشن شعبوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں دورحاضر کی جدت کے عین مطابق مزید تیزی پیدا ہوگی اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر سنگل کلک کے ذریعے درکار ریکارڈ کے متعلق موثر و مکمل معلومات حاصل کرکے جدید ٹیکنیکل اور معیاری پولیسنگ سے استفادہ کیا جائے گا۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور عدالتوں کی سیکورٹی کا بھی معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کو سیکورٹی بارے مزید ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء سے ملاقات بھی کی اور ان سے سیکورٹی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ وکلاء رہنماؤں نے مقامی پولیس کے افسران کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار اور عدالتوں کے دورے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے