Home / اہم خبریں / وادی کیلاش کا پہلا گاؤں آیون بھی خوبصورتی میں کیلاش سے کم نہیں، فال کلر گارڈن آیون۔ یعنی موسم خزاں کے رنگوں کا خوبصورت منظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے

وادی کیلاش کا پہلا گاؤں آیون بھی خوبصورتی میں کیلاش سے کم نہیں، فال کلر گارڈن آیون۔ یعنی موسم خزاں کے رنگوں کا خوبصورت منظر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) وادی کیلاش کا پہلا گاؤں آیون بھی خوبصورتی میں کیلاش سے کم نہیں ہے۔ اس وادی میں میجر ریٹائرڈ شہزادہ خوش احمد الملک مرحوم نے ایک باغ لگا یا تھا جس کا نام ہے فال کلر گارڈن آیون۔ یعنی موسم حزان کے رنگوں کا خوبصورت منظر۔ فال کلر باغ آیون کو بائیو ڈیورسٹی کنزوریشن فاؤنڈیشن پشاور نے باقاعدہ رجسٹرڈ کیا ہوا ہے جس کا معائنہ اور تیکنیکی سرپرستی کیلئے ہر سال شہزادہ خوش احمد الملک مرحوم کے دعوت پر پشاور یونیورسٹی باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سابق چئیرمین اور بوٹانیکل گارڈن ازاخیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید باقاعدہ سے آیون آیا کرتے تھے اور باغ کے حوالے سے شہزادہ مرحوم کو مفید مشورے دیتے۔ اس باغ میں مختلف ممالک سے منگوائے گئے پودے لگائے گئے ہیں جن کی خصوصیت یہ ہے موسم خزاں میں اس کا رنگ بدل جاتا ہے اور یوں سبز رنگ آہستہ آہستہ بدل کر، زرد، گلابی اور سرح رنگ میں بدل کر اس کی حسن کو نکھارتا ہے۔ اس باغ میں خصوصی طور پر ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو خاص کر اس موسم میں جہاں پودے پتے جھڑ کر نہایت بد نما لگتے ہیں یہاں ان پتوں کا رنگ بدل کر گلابی ہونٹوں کی طرح سرخ ہوجاتا ہے جو کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شہزادہ مرحوم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک مرتبہ جہاز میں فرانس سے آرہے تھے ان کے پاس پودے بھی تھے اور سامان بھی۔ اب جہاز میں سامان کی گنجائش صرف ایک ہی پیکٹ کی تھی یا تو شہزادہ صاحب پودے ساتھ لاتے یا اپنا بیگ تو شہزادہ صاحب نے اپنا بیگ اور سامان ائیرپورٹ پر چھوڑا اور پودوں کو ساتھ لاکر اس باغ میں لگائے جو بڑے ہوکر موسم خزاں کے رنگوں کو نکھارتا ہے۔ مرحوم خوش احمد الملک کی خواہش تھی کہ وہ فال کلر گارڈن اور اس قسم کے پودوں کے ذریعے موسم خزاں میں بھی سیاحت کو فروغ دے جہاں لوگ اکثر اس موسم میں چترال سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فال کلر گارڈن کو اگر حکومتی اداروں کی سرپرستی ملتی رہی اور اس کی ضروری دیکھ بھال ہوتی رہی تو یہ موسم خزاں میں سیاحت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے