Home / اہم خبریں / کراچی میں ڈینگی کے مرض میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ صدر پرائیوٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی میں ڈینگی کے مرض میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ صدر پرائیوٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پرائیوٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے مرض میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش پائی جاتی ہے، حکومت سندھ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرے خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کی مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کی مختلف کمیٹیوں کے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہر یوسف نے کی جبکہ شرکاء میں ڈاکٹر نیر جبیں جی ایم کارپوریٹ عیسی لیب، مظہر احمد ڈائریکٹر آپریشن عثمان میموریل ہسپتال، نصرت فہیم ایڈمنسٹریٹر اے او کلینک، صبیح مرزا ایڈمنسٹریٹر عثمان میموریل ہسپتال، ڈاکٹر ہیر لعل ایڈمنسٹریٹر محمدی میڈیکل کالج میر پور خاص، بلال احمد ڈائریکٹر اصغر ہسپتال، محمد رفیق ایڈ منسٹیٹر مامجی ہسپتال، منور ایچ ارباب اور دانش احمد شامل تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے تجویز پیش کی کہ ایسوسی ایشن ڈے منایا جاۓ جسمیں کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاۓ اسکی منظوری صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے فوری دے دی اور شرکا سے کہا کہ مجوزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد اعلی پیمانے پر کیا جاۓ۔ شرکاء کی جانب سے دیگر مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جن میں آگاہی پروگرام کا انعقاد، ایسوسی ایشن کے ممبران میں سرٹیفیکٹ کی تقسیم شامل تھے۔ اس موقع پر مظہر احمد نے اپنے ہسپتال کے زکات فنڈ سے ایسوسی ایشن کو ایک ملین روپے دینے کا اعلان کیا جو غریب اور اندار افراد کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی جبکہ ایڈ منسٹیٹر مامجی ہسپتال محمد رفیق نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں اب تک سو سے زائد افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مفت کیے گئے ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے تمام کمیٹیوں کے ارکان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی جذبے سے ہم متحرک رہے تو ہمارا یہ عزم کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے مزید پروان چڑھے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے