Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں سود خوروں نے گھر کے گھر اجاڑ دیئے۔ سود خور کے ظلم سے تنگ آکر سول ہسپتال کے خاکروب کی خودکشی کی کوشش، انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل

میرپورخاص میں سود خوروں نے گھر کے گھر اجاڑ دیئے۔ سود خور کے ظلم سے تنگ آکر سول ہسپتال کے خاکروب کی خودکشی کی کوشش، انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں سود خوروں نے گھر کے گھر اجاڑ دیئے۔ سود خور کے ظلم سے تنگ آکر سول ہسپتال میرپورخاص کے خاکروب ارشد ولد انور مسیح نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا۔ میرپورخاص سول ہسپتال کے تمام ملازمین خصوصا سنیٹری ورکرز، ریلوے، بلدیہ سمیت چھوٹے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین شہر کے نامور سود خوروں کی جکڑ میں اپنا سب کچھ لٹاکر بھی سود کا قرضہ نہ اتار سکے۔ میرپورخاص میں سود خوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے ساتھ سود پر اپنا بینکنگ نظام چلا رہے ہیں۔ سود خوروں کے خلاف قانون پاس ہونے کے باوجود بھی کاروائی عمل میں نہی لائی جارہی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے