تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور الکرم ٹیکسٹائل ملز کے درمیان ٹیکسائل صنعت میں جدید نئی تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے مفاہمت پر دستخط

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور الکرم ٹیکسٹائل ملز کے درمیان ٹیکسائل صنعت میں جدید نئی تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے مفاہمت پر دستخط

کراچی (خصوصی رپورٹ: ایم ہاشم شر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور الکرم ٹیکسٹائل ملز کے درمیان ٹیکسائل صنعت میں جدید نئی تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے مفاہمت پر دستخط کی تقریب الکرم ٹیکسٹائل ملز کے آڈیو ٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی فواد انور (ایم ڈی، الکرام ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ) اور ڈاکٹر تنویر حسین (ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی) تھے اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان ایک مشترکہ ایم او یو پر دستخط کیے گئے الکرم ٹیکسٹائل کی جانب سے راحت مظہر، مس نمرہ، مزمل قاصمبی اور عامر انصاری جبکہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر تنویر حیسن، ڈاکٹر خالد پاشا، ڈاکٹر قمر اور مس زرقہ شہزادی نے دستخط کیے مقررین نے خطاب میں کہا کہ اس ایم او یو سے دونوں اداروں کے مابین معاہدے کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ نئی جدت اور تحقیق کے مقاصد اور انڈسٹری کی بہتری کے حصول کے لیئے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان الکرم ٹیسکٹائل عامر انصاری کے مطابق اس معاہدے سے دونوں اداروں میں مشترکہ تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں ترقی کو فروغ ملے گا اس تقریب میں مسٹر راحت مظہر (بزنس ہیڈ الکرم ٹیکسٹائل ملز) مسٹر مزمل قصومبی (جنرل منیجر آر اینڈ ڈی اینڈ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، الکرام ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ) مسٹر عامر انصاری (سینئر منیجر آر اینڈ ڈی، الکرام ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ) محترمہ نمرہ حفیظ اعوان (ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، الکرام ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ) ڈاکٹر خالد پاشا (ڈائریکٹر، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی) ڈاکٹر قمر خان (چیئرمین ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی) محترمہ زرقا شہزادی (انڈسٹریل لیسن کمیٹی کے سربراہ، این ٹی یو) سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے