Home / اہم خبریں / الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن کی الغوثیہ علماء ونگ کی صدارت قاری نصراللہ کریںگے- حسین روموی بانی و چیئرمین الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن

الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن کی الغوثیہ علماء ونگ کی صدارت قاری نصراللہ کریںگے- حسین روموی بانی و چیئرمین الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن نے آج الغوثیہ علماء ونگ کی تشکیل نو کا عمل مکمل کرلیا اس سلسلے میں ایک اجلاس الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین حسین روموی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ملک کے جید علماء کرام نے شرکت کی- علماء کے وفد کی قیادت قاری نصراللہ، خطیب جامع مسجد یا رسول الله نے کی وفد میں ان کے ہمراہ ممتاز عالم دین علامہ خالد محمود نعیمی، علامہ موج علی چشتی، علامہ قاری محمد اسلم سعیدی نے باقاعدہ طور پر باہمی مشاورت کے بعد الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن میں شمولیت اختیار کی- الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین حسین روموی نے تمام علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ مبارکباد دی- اس موقع پر قاری نصراللہ کو الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن علماء ونگ کا صدر منتخب کیا گیا جس پر نو منتخب صدر نے الغوثیہ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے سماجی و فلاحی کاموں کو مزید تیز کرنے کا عزم بھی کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے