کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، بھارت دھونس دھمکیوں اور جھوٹے الزمات کا سلسلہ بند کرئے، پوری دنیا پر واضع ہے کہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج اور انتہاپسند ہندو مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہے ہیں، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، پاکستان میں دہشتگردی بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پاکستان کے پاس ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کے جال بچھائے ہوئے تھے، مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں، جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارت کو منہ توڑ جواب کا خیر مقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی قومی زبان میں خطاب قابل تحسین عمل ہے، بھارت حکومت پاکستان کے خلاف جھوٹے اور اشتعال انگیز بیان بند کرئے، انسانیت سوز مظالم اور دہشتگردی کرنیوالے بھارت کے زہریلے بیان ہی دے سکتا ہے، بھارتی حکومت خود انتہاپسند ہندؤں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماراجینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، ہمیں ہر حال میں پاکستان کی سلامتی وتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج اوردشمن کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتی ہے، ملک کی خود مختاری اور سلامتی کیلئے جو بھی قدم پاک فوج اٹھائے گی عوام ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان تمام مسائل کا حل ڈائیلاک سے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستانی قوم ملک کے دفاع، خود مختاری اور سلامتی کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر ملک دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے-
![]()