Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل نساء کے وفد کا دورہ کاٹی، آسان اقساط پر قرض اور بلامعاوضہ مشاورت سے متعلق تفیصلی بریفنگ، معاشی استحکام کیلئے ایس ایم ای سیکٹر میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔ شیخ عمر ریحان

ایچ بی ایل نساء کے وفد کا دورہ کاٹی، آسان اقساط پر قرض اور بلامعاوضہ مشاورت سے متعلق تفیصلی بریفنگ، معاشی استحکام کیلئے ایس ایم ای سیکٹر میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔ شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی عمل میں شریک کئے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی، ایس ایم ای سیکٹر میں خواتین کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی اور مشاورت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خواتین انٹرپرینیورز کو قرض اور مشاورت فراہم کرنے کے لیے ”حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل) نساء“ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے نائب صدر سید واجد حیسن، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن انٹرپرینیور ماہین سلمان نے بھی خطاب کیا جب کہ ایس ایم ای سیکٹر میں سرگرم خواتین انٹرپرینیورز کی بڑی تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ گزشتہ دنوں صدروسی ای او ایچ بی ایل محمد اورنگزیب کے دورہ کاٹی کے موقع پر زیر غور آنے والی تجاویز کے بعد آج کا یہ اجلاس ہورہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا بینک خواتین کو معاشی عمل کا حصہ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہا ہے۔ انہوں نے خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر آسان کاروباری قرضوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن انٹرپرینیور ماہین سلمان نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی یعنی خواتین کو مرکزی معاشی دھارے میں شامل کیے بغیر ملکی معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی نے صنعتی شعبے، ایس ایم ای سیکٹر اور کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کو مواقع، مدد اور سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ اس موقع پر ایچ بی ایل کے وفد میں شامل ماہرین نے بتایا کہ خواتین کو پانچ سال کی مدت کے لیے 15 لاکھ تک کے قرضے صرف پانچ فی صد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل نسا کے ماہرین کاروباری مشاورت بھی بلامعاوضہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علاوہ ازیں جلد ہی ایچ بی ایل کی جانب سے ورکنگ ویمن، کاروبار سے منسلک اور گھریلو خواتین کے لیے جامع انشورنس پروگرام بھی متعارف کروایا جارہا ہے جس میں بریسٹ کینسر کے علاج، کفالت سمیت دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ماہرین نے خواتین کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے