کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) شہر میں کیبل آپریٹرز کے الیکٹرک کے پولز پر نصب تمام کیبلز زیر زمین منتقل کریں گے کراچی انتظامیہ نے کیبل آپریٹرز کو زیر زمین کیبلز منتقلی کے کام کے لئے این او سی جاری کردی ہے، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر منصوبہ پر عملدرآمد مکمل کر لیں۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کیبلز کی زیر زمین منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں دیگر عہدیداران شہری اداروں کے افسران کراچی اور کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیبلز آپریٹرز کیبلز منتقلی کے لئے کھدائی اور مرمت کے ذمہ دار ہوں گے۔ یقینی بنائں گے کہ مرمت مطلوبہ معیار اور مطلوبہ تقاضوں کے مطابق ہو۔ کیبل آ پریٹرز متعلقہ یوٹیلٹی ادارے سے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ کمشنر نے کہا کہ پولز پر نصب کیبلز سیفٹی تقاضوں کے خلاف ہیں اوربدنمائی کا سبب ہیں۔ کیبل آپریٹر شہر کو خوبصورت بنانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں زیر زمین کیبلز منتقل کرنے سے شہر کو خوبصورت بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے کیبلز کی منتقلی کا کام بر وقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولز سے زیر زمین منتقلی کا کام کیبل آپریٹرز مرحلہ وار مکمل کریں گے۔فیصلہ کیا گیا کہ کیبلز کی منتقلی کا کام متعلقہ، واٹر بورڈ، سوئی گیس کمپنی، کے الیکٹرک، اور پی ٹی سی ایل سمیت تمام اداروں سے مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں کیبلز منتقلی کے کام کی نگرانی کریں گے، کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن سے کہا گیا کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ سے کام کریں۔ فیصلہ کیا گیا کہ سٹرک یا فٹ پاتھ کی کھدائی کے بعد اس کی فوری مرمت کی جائے گی۔ سڑک یا فٹ پاتھ کی اصلی حالت میں لانے کی ساری ذمہ داری کیبل آپریٹرز پر عائد ہوگی۔
![]()