Home / اہم خبریں / پسنی لیویز فورس کی کاروائی اندرون ملک چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پسنی لیویز فورس کی کاروائی اندرون ملک چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پسنی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور پریس بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ میری سربراہی میں تحصیلدار پسنی اور لیویز فورس انچارج سلام اللہ کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر پسنی لیویز فورس کی کلانچ کے علاقے چھلری کلانچ میں پہاڑی کے دامن کیھپ میں چھپائے گئے لاکھوں روپے کے چرس موقع پر برآمد کرلی گئی۔ بھاری مقدار میں اعلٰی کوالٹی کی چرس برآمد۔ برآمد کی گئی اعلی کوالٹی چرس کی مالیت لاکھوں روپے کی ہے- منشیات فروشوں نے اعلی کوالٹی چرس سمندری راستے اسمگل کرکے چھلری کے علاقے میں مناسب موقع پر بیرون ملک ترسیل کیلئے مشکوک پہاڑی کے دامن میں چھپائی تھی- اس طرح کی مزید کامیاب کاروائیاں حکومت بلوچستان، کمشنر مکران سیدال خان لونی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی خصوصی ہدایت کے روشنی میں آئندہ بھی جاری رہینگی اور انشاءاللہ لیویز فورس بی ایریا میں منشیات جیسے لعنت سے اہل علاقہ کو چھٹکارہ دلائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے