تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عید میلادالنبیؐ کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے شہر بھر میں ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات پر فلیگ مارچ کیا گیا

عید میلادالنبیؐ کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے شہر بھر میں ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات پر فلیگ مارچ کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) عید میلادالنبیؐ کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے شہر بھر میں ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ جس میں تمام سب ڈویژن آفیسرز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور پاکستان رینجرز نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا آغاز ایس ڈی پی او سٹی منظور کھوسو کی سربراہی میں پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص سے ہوا، جوکہ شہر کے علاقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، ہیرآباد، چاندنی چوک، مہاجر کالونی، سٹلائٹ ٹاؤن اور شہر بھر سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈ کواٹر پر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عید میلادالنبیؐ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ میرپورخاص پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے