کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف ایکشن- موٹر ساٸیکل لفٹر گرفتار ملزم کےخلاف مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کورنگی زبیر نواز کا جراٸم پیشہ عناصروں کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی- ایس ایچ او کورنگی کی سربراہی میں اہلکاروں نے متعدد موٹر ساٸیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم زاہد ولد جبار کے قبضے سے مسروقہ شدہ موٹر ساٸیکل برآمد- ملزم نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں سے زاٸد سنگین جراٸم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()