تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی ہی نہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کمرے سے اے سی اتارا گیا۔ سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید کی ہری پور میں پریس کانفرنس

سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی ہی نہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کمرے سے اے سی اتارا گیا۔ سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید کی ہری پور میں پریس کانفرنس

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) سابق ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر فائزہ رشید نے گزشتہ روز ہری پور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی ہی نہیں ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کمرے سے اے سی اتارا گیا، تنگ و تاریک کمرے میں بند کر دیا جبکہ ابھی تک ان پر کوئی جرم ثابت نہ کیا جاسکا، انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دور اقتدار میں اسکول ٹیچرز، ڈاکٹرز، علماء، تاجر برادری، پٹواری و دیگر کئی طبقات ہڑتال پر ہیں یا احتجاج کر رہے ہیں تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ دور میں انہیں اقتدار تو دیا گیا مگر احتیار نہیں پھر بھی چھ چھ لاکھ نئی ملازمتیں اور چھ لاکھ مختلف اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار چاہے وہ ذوالفقار علی بھٹو کا ہو، بے نظیر بھٹو کا ہو یا آصف علی زرداری کا کبھی بھی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، جبکہ موجودہ حکومت نے آمریت کی انتہا کر دی، یہاں تک کہ آصف علی زرداری کو ان کے ذاتی طبیب کو بھی ملنے نہیں دیا گیا، احتساب کا نعرہ لگانے والے جہانگیر ترین، علیم خان، عمران خان، فردوس عاشق اعوان پاکستان تحریک انصاف اور علیمہ باجی کا احتساب بھی کریں، موجودہ حکومت نے صدارتی آرڈینیننس کے ذریعے نظام چلا کر خود ثابت کر دیا کہ وہ بے دست و پاء ہیں، موجودہ حکومت نے تمام اداروں کو عملاً ختم کرنے کے پلان پر عمل شروع کر دیا ہے اور سیاست و صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہونے کی وجہ سے تاریخ کی بدترین مشیر شپ عائد کرکے شعبہ صحافت سے وابسطہ افراد اور سیاسی کارکنان کو پابند کرنے کی کاوش کی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں پانچ سال کا اضافہ کرکے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی انتہا کر دی اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کوشش کی جارہی ہے اور سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے علاج معالجہ میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور انکی زندگیوں کو سلو پائیزن کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ان میڈیکل ٹیسٹ بڑی لیبارٹریوں سے کروانے کے بجاۓ عام لیبارٹریوں سے کیے جارہے ہیں ملکی معشت تباہ ہوچکی ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل وہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق کریں گی اگر دھرنے میں شمولیت یا احتجاج کے حوالے سے جو فیصلے ہونگے انکے مطابق عمل کیا جائے گا۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے