تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحہ رحیم یار خان میں شہداء اور لاپتہ ہونے والے افراد کی باڈیز کو رحیم یار خان کی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میرپورخاص کی شوریٰ کو دینے سے انکار کردیا

سانحہ رحیم یار خان میں شہداء اور لاپتہ ہونے والے افراد کی باڈیز کو رحیم یار خان کی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میرپورخاص کی شوریٰ کو دینے سے انکار کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سانحہ رحیم یار خان میں شہداء اور لاپتہ ہونے والے افراد کی باڈیز کو رحیم یار خان کی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میرپورخاص کی شوریٰ کو دینے سے انکار کردیا۔ تین رکنی تبلیغی مرکز شوریٰ کا وفد رحیم یار خان سے واپس میرپورخاص پہنچ گیا۔ آج تبلیغی مرکز میں نماز عصر کے بعد اجلاس ہوگا۔ پچاس کے قریب میرپورخاص کے شہداء کی باڈیز کو واپس لانے کے لئے مشاورت ہوگی۔ دو روز قبل تبلیغی مرکز میرپورخاص شوریٰ کے رکن صابر بھائی دو تبلیغی بھائی سجاد اور صداقت سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کی باڈیز کو لینے گئے تھے۔ رحیم یار خان کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ میرپورخاص سے رابطہ کرنے اور ڈی این اے رپورٹ نہ آنے تک باڈیز دینے سے انکار کیا ہے۔ رکن تبلیغی جماعت شوریٰ صابر آج اجلاس میں طے ہوگا کیا کرنا ہے، تبلیغی جماعت کی مرکز شوری کے رکن صابر بھائی کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے جاری کردہ ٹکٹ سمیت اوپن ٹکٹ میں سوار، سو کے قریب ساتھی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے