تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت نے اسلام آباد لاک ڈاؤن پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور دوسری جانب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ رفیق احمد خاصخیلی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

حکومت نے اسلام آباد لاک ڈاؤن پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور دوسری جانب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ رفیق احمد خاصخیلی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر نائب صدر رفیق احمد خاصخیلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد لاک ڈاؤن پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے اوردوسری جانب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ تیز گام آتشزدگی سانحہ میں جانبحق ہونے والے میرپور خاص اور سانگھر ضلعوں کے 50 سے زائد لاپتہ افراد کے لواحقین کو ڈی این اے ٹیسٹ اور لاشوں کی تدفین تک مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس واقعے کے بعد ہفتہ کے روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ریلوے ٹریک پر ملتان کے قریب فش پلیٹ اکھڑنے پر، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی سوال کرتی ہے کہ کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک اور ریلوے نظام کو جدید اور حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے”سی پیک” منصوبے کی رقم آخر کہاں خرچ کی جارہی ہے؟ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں رفیق احمد خاصخیلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی دھینگا مشتی میں مصروف ہیں۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ سندھ میں کرپشن اور لاپرواہی عروج پر ہے۔ تیز گام آتشزدگی سانحہ نے جہاں وزارت ریلوے اور وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کیا ہے، وہیں سندھ حکومت کی غفلت و لاپرواہی اور کرپشن بھی عیاں ہو گئی ہے۔ میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 45 اور ضلع سانگھڑ کے 6 مسافر جو تیز گام سے سفر کر رہے تھے ابھی تک ان کے لواحقین کو آمدورفت، ڈی این اے رپورٹ کی دستیابی اور لاشوں کو آبائی مقامات تک پہنچا کر تدفین کے بارے میں خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔ میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع کے لواحقین اپنے گھروں سے دور رحیم یار خان کے ہسپتالوں اور انتظامیہ کے درمیان دھکے کھا رہے ہیں اور ان کی درست رہنمائی نہیں کی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے