تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ سے 14 اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش قلعہ عبداللہ سے برآمد

کوئٹہ سے 14 اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش قلعہ عبداللہ سے برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ سے 14 اگست کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش قلعہ عبداللہ میں پھینک دی۔ نوجوان کی شناخت غوث اللہ ولد کریم آغا کے نام سے ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے بتایا جاتا ہے۔ نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا عمر 18 سال کے لگ بھگ ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر لیویز تھانہ میزئی اڈہ کے انچارج محمد نسیم اچکزئی نے نفری کے ہمراہ لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔ انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے