Home / اہم خبریں / قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئیپ کرنے کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کل سے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچز آئندہ ماہ ملائشیا میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کامیابی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی ممکن بنائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ایک روزہ میچ گذشتہ سال اکتوبر میں کھیلا گیا، جہاں میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 8 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں 5 پاکستان اور 3 بنگلہ دیش نے جیتے۔ ہفتے کے روز شیڈول سیریز کا ابتدائی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ ویمنز کرکٹ میچ ہوگا۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ سیریز میں شامل دونوں ایک روزہ میچ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئیپ کرنے کے بعد اعتماد میں اضافہ ہوا، جس کا فائدہ ایک روزہ سیریز میں اٹھائیں گے۔ بسمعہ معروف نے کہا کہ قومی خواتین ٹیم ایک روزہ فارمیٹ میں گذشتہ چند عرصے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان رومانہ احمد نے کہا کہ پاکستان سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد کیمپ میں مایوسی ضرور ہے تاہم ایک روزہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ رومانہ احمد نے کہا کہ مہمان ٹیم بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مضبوط ہے مگر ایک روزہ سیریز میں وہ اپنے باؤلنگ اٹیک پر تکیہ کریں گے۔ پاکستان اسکواڈز میں شامل بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، عروب شاہ، فا طمہ ثناء، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔ بنگلہ دیش ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ رومانہ احمد (کپتان)، فہیمہ خاتون، فرگانہ حق، جہان آراء عالم، خدیجہ الکبرہ، لتا موندل، نگار سلطانہ، سلمہ خاتون، پنا گوش، شنجیدہ اختر، سنجیدہ اسلام، مرشدہ خاتون، شمیمہ سلطانہ، ناہیدہ اختر، شرمین اختر اور شرمین سلطانہ اور شرمین سلطانہ سپتا شامل ہیں۔ 2 نومبر کو پہلا ایک روزہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکے دوسرا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے، پہلا ایک روزہ میچ کے لئے آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور شوزب رضا، ریزرو امپائر طارق رشید اور میچ ریفری محمد جاوید ملکا اور دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور شوزب رضا، ریزرو امپائر طارق رشید اور میچ ریفری محمد انیس ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے 6 ہائیڈرینٹس سے متعلق فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے