Home / اہم خبریں / کسی صورت لینڈ مافیا کو سرکاری اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر بدر جمیل ڈی جی کے ڈی اے

کسی صورت لینڈ مافیا کو سرکاری اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر بدر جمیل ڈی جی کے ڈی اے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل اور ممبر ایڈمن عطاء عباس زیدی کا گلستان جوہر سائٹ آفس کا دورہ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے افسران و ملازمین کی حاضری رجسٹرڈ چیک کئے اور افسران و ملازمین کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستقل غیر حاضر افسران و ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد صدیقی کو ہدایت جاری کی کہ ترجیحی بنیادوں پر گلستان جوہر سائٹ آفس سمیت کے ڈی اے سے منسلک تمام سائٹ آفسز میں بائیو میٹرک سسٹم کا نظام نافذ کیا جائے۔ انہوں نے افسران و ملازمین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر سائٹ آفسز کا دورہ کروں گا، تمام افسران و ملازمین وقت کی پابندی کے ساتھ حاضری یقینی بنائیں،غفلت میں مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ گلستان جوہر میں واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضیاں پر قابضین دوبارہ تجاوزات قائم کر رہے ہیں، کے ڈی اے اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے چوکیداری نظام کو متحرک کیا جائے اور کے ڈی اے سائن بورڈ نصب کئے جائیں۔ قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سو فیصد عملی اقدامات کئے جائیں، کسی صورت لینڈ مافیا کو سرکاری اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر عارف رضا کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم، ایگزیکٹو انجینئر عارف رضا، اکاؤنٹ آفیسر سید امیر علی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت نے عید تعطیلات 4 سے کم کر کے 3 دن کر دیں، نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے