تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی ایم سی کورنگی کراچی اور کاٹی کے مابین شجر کاری کیلئے یادداشت پر دستخط، چیئرمین ضلع کورنگی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی، شجر کاری کو قومی ذمے داری تصور کرتے ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

ڈی ایم سی کورنگی کراچی اور کاٹی کے مابین شجر کاری کیلئے یادداشت پر دستخط، چیئرمین ضلع کورنگی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی، شجر کاری کو قومی ذمے داری تصور کرتے ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی ایم سی کورنگی اور کورنگی ایسوسی ایشن کے آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے مابین کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری کے لیے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط، چیئرمین ضلع کورنگی نیّر رضا نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس اور شجرکاری کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیّر رضا نے کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری کے لیے کاٹی کی بھرپور کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان، چیئرمین و سی ای او کائٹ، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے شجرکاری جنید نقی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کاٹی اپنی قومی ذمے داری کا ادراک رکھتی ہے اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے وژن کے مطابق کورنگی صنعتی علاقے میں بھرپور شجر کاری مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی نے شجرکاری کی قومی اہمیت کے پیش نظر اس کے لیے خصوصی کمیٹی 2017 ہی میں قائم کردی تھی جو پوری لگن سے اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ زبیر چھایا کا کہنا تھا شجرکاری کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مقامی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہو تو کورنگی صنعتی علاقے کو پورے ملک کے ماڈل بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یادداشت میں مجوزہ پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد ہوا تو نجی شعبے سے تعاون حاصل کرکے اسے مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ روڈ 3000 پر شجر کاری کے لیے ڈی ایم سی کی معاونت درکا ہے۔ انہوں نے کاٹی میں ہونے والی شجر کاری سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے