تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں پہلی پوزیشن ماریہ وجاہت بنت وجاہت حسین رول نمبر 70446 نے 1100 میں سے 888 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن حافظہ ماریہ جاوید بنت خواجہ جاوید احمد رول نمبر 71132 نے 854 نمبرز اے گریڈ جبکہ تیسری پوزیشن وردا مختار بنت سید مختار علی زیدی رول نمبر 72223 نے 832 نمبرز اے گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 9670 میدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9245 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2507 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کاتناسب 27.12 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 39 اے گریڈ، 351 بی گریڈ، 890 سی گریڈ، 1086 ڈی گریڈ جبکہ 140امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ 

http://www.biek.edu.pk 

پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر "بی آئی ای کے” کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے