تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا رواں ماہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے

سندھ یوتھ کارڈ کا اجرا رواں ماہ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کریں گے وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں منصوبے اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام 30 اضلاع سے 16 سے 29 سال کی عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ اس پروگرام کے تحت 13 سرکاری محکموں اور مختلف اداروں کی سہولیات ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر کے مطابق سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی وظائف، فیسوں میں رعایت، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، آئی ٹی کورسز، ڈیجیٹل اسکلز سرٹیفکیٹس، انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کاروبار شروع کرنے کے لیے گرانٹس، بلاسود قرضوں، صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ اور کاروباری مشاورت کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ نوجوانوں کو گرین لائن، اورنج لائن اور پیپلز بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں رعایت، پاکستان ریلوے کے تمام روٹس پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ اور اندرون ملک فضائی سفر میں خصوصی رعایت دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ خواتین کاروباری افراد کے لیے خصوصی گرانٹس اور مالی معاونت بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشی و سماجی ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Abdur Rehman Impresses in USA Cricket, Ranks Among Top Performers in Liberty Cup Fall T20 2026

By Zeeshan Hussain USA, Abdur Rehman delivered an outstanding batting performance while representing Chicago Cougars …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے