کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پانچ میچوں پر مشتمل ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے کپتان میکے وین وورسٹ نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ڈینیلی بوشوف نے صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 39 رنز بنا کر اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی پاکستان کی جانب سے ماہم نزاکت دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ ماہ نور اور میمونہ خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا ہی میں دباؤ کا شکار ہوگئی اور ٹیم کی نصف سے زائد وکٹیں صرف 28 رنز پر گر گئیں شہر بانو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکے عریشہ انصاری نے 17 رنز بنا کر مزاحمت کی لیکن دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں جس کے باعث پوری ٹیم 18 اوورز میں 106 رنز پر آؤٹ ہوگئی جنوبی افریقہ کی جانب سے ریسپیکٹ مباسا، میا لالور اور میلیسا وین ڈر مروے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میکے وین وورسٹ کو میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا چوتھا ٹی20 میچ 22 جولائی کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
[20/07, 12:04 am] Zeeshan Hussain: دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان
کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ویمن ٹیم کے الگ الگ 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے یہ سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی جبکہ 23، 25 اور 28 جولائی کو شیڈول تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ون ڈے ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی تاہم سیریز کے اختتام پر وہ انگلینڈ میں منعقد ہونے والے "دی ہنڈرڈ” ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو جائیں گی جس کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت منیبہ علی سنبھالیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گزشتہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم کے مقابلے میں آٹھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سلیکٹرز نے ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو موقع دیا ہے۔ ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کی امیدوار ہیں، جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین بھی اپنے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کی منتظر ہیں ون ڈے اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منیبہ علی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔