Home / اہم خبریں / میہڑ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے

میہڑ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب بیٹو جتوئی میں دن دہاڑے حاجی دیدار منگی کے گھر میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد گھر میں داخل ہو کر موجود خواتین اور معصوم بچوں کو یرغمال بنا کر گھر سے نقدی اور لاکھوں روپے کے زیورات لے کر فرار، سابق ایم پی اے صداقت علی جتوئی، اے ایس پی انیل حیدر، ایس ایچ او غلام حيدر پنهور جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات لیں، پولیس کی جانب سے مسلح افراد کا تعاقب نہیں کیا گیا، متاثرہ گھر کے سربراہ حاجی دیدار منگی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلح موٹر سائیکل سوار 6 افراد گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود نقدی اور زیورات جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے سے زائد تھی لیکر فرار ہوگئے جبکہ سابق ایم پی اے صداقت علی جتوئی نے ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک سے رابطہ کیا گاؤں میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی نقدی اور زیورات واپس کرائیں جائیں، جبکہ اے ایس پی انیل حیدر اور ایس ایچ او میہڑ غلام حیدر پنھور نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہم واقعے کی جگہ پہنچ کر مکمل تفصیلات لی ہیں اہل خانہ کی جانب سے شک کی بنیاد پر کچھ لوگوں کی نشاندہی کی ہے ہم ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے لوٹا ہوا مال واپس کرائینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے