Home / اہم خبریں / نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے جبکہ سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے جبکہ سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے ذیشان اشرف کی شاندار سنچری کی بدولت ناردرن کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ 200 سے زائد اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے اوپنر ذیشان اشرف نے ناقابل شکست 127 رنز اسکور کیے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر نعمان علی نے 33 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ناردرن کے اوپنرز ذیشان ملک اور عمیر خان نے بالترتیب 35 اور 30 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اوپنر ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب نے مقررہ ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ذیشان اشرف نے 63 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین محمد محسن نے بھی ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ناردرن کے سلمان ارشاد، شہزاد اعظم اور نعمان علی نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرےٹی ٹونٹی میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی جانب سےمڈل آرڈر بیٹسمین محمد وقاص نے 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر عظیم گھمن کی نصف سنچری اور جلات خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ عظیم گھمن نے 48 گیندوں 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے۔ آل راؤنڈر جلات خان نے 22 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سندھ کی جانب سےغلام مدثر اورحسان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین محمد وقاص نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اوپنر جاہد علی 36 رنز بنا کر سندھ کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ بلوچستان کی جانب سے جلالت خان نے 2 جبکہ خرم شہزاد، عاطف جبار اور ابتسام شیخ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے