کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آج کراچی پولیس آفس میں بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن کیپٹن عاصم، تمام ذونل ڈی آی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، شیعہ علماء، اسکاؤٹس انتظامیہ، جلوس و مجالس کے منتظمین اور پرمنٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی، روٹ پر عزا داران کی حفاظت کی بابت تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جن پر مزید ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
![]()