Home / اہم خبریں / میرے بھائی بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔ آئی جی سندھ کا ورک شاپ سے خطاب میں اظہار خیال

میرے بھائی بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔ آئی جی سندھ کا ورک شاپ سے خطاب میں اظہار خیال

کراچی (ویب ڈیسک) آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے۔ کراچی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے جبکہ انسداد اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بھی پولیس شب و روز مصروف عمل ہے، اسٹریٹ کرائمز کی کئی دوسری وجوہات بھی ہیں جنہیں باقاعدہ ایڈریس کرکے ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔ کلیم امام نے کہا کہ پولیس انتہائی محنت لگن اور جاں فشانی سے کام کرتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کبھی کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ تنقید کی زد میں آجاتی ہے، جرائم کو شکست دینے کے لئے عوام اور پولیس میں ذہنی ہم آہنگی سمیت دوریاں ختم کرنا ناگزیر ہے، اس کے لئےعوام دوست پولیسنگ، پولیس اور عوام میں خدمت انسانیت کا جذبہ اور ہر سطح پر دوستانہ ماحول کا فروغ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ تعاون نہیں کرتے، اطلاع نہیں دیتے، گواہی نہیں دیتے۔ میں پولیس فورسز سے کہوں گا کہ ایسا رویہ اپنائیں کہ لوگ قریب آئیں۔ بحیثیت آئی جی سندھ میری کوشش ہے کہ پولیس کا حوصلہ بلند رہے اور قانون پسند شہری پولیس کو اپنا دوست اورہمدرد سمجھیں جبکہ قانون شکن عناصر کو لگے کہ پولیس واقعی میں انکے سامنے سیسہ پلائی ہوئی ایک دیوار کی مانند ہے۔ سندھ میں ریکروٹمنٹ/ بھرتی کا عمل انتہائی شفاف اور غیرجانبدارانہ ہے بھرتی کے مجموعی عمل میں میرٹ اور اہلیت کو فوقیت دی جاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے