Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان شادی میں ڈھول بجانے والا شخص ہوائی فائرنگ کے دوران اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان شادی میں ڈھول بجانے والا شخص ہوائی فائرنگ کے دوران اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ ولی داد میں شادی میں ڈھول بجاتے ہوئے میراثی ہوائی فائرنگ کے دوران اتفاقی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ ولی داد میں گزشتہ شب عمران ولد گل خان قوم مندو خیل سکنہ کوٹ ولی داد کی شادی میں اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس سے وہاں شادی میں ڈھول بجاتے ہوئے میراثی نزیر احمد ولد بشیر احمد قوم یاری خیل سکنہ کلاچی اچانک گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

حب ندی میں علی خورشیدی کا تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، حکومت پر سخت تنقید

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حب ندی میں نہاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے