Home / اہم خبریں / پاکستان کوسٹ گارڈز کی وندر بلوچستان میں کاروائی، مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد، 2 اسمگلرز گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کی وندر بلوچستان میں کاروائی، مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد، 2 اسمگلرز گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں مزدا نما آئل ٹینکر سے 6820 کلو گرام چھالیہ اور 1350 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات، چھالیہ اور انڈین گٹگا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 496 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات،چھالیہ، انڈین گٹکا، 2 عدد مزدا ٹرک اور2 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے