Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کی غریب آباد، کوٹ غلام محمد، کھان، اولڈ میرپور، ڈگری اور جھڈو میں کاروائیاں، گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار

میرپورخاص پولیس کی غریب آباد، کوٹ غلام محمد، کھان، اولڈ میرپور، ڈگری اور جھڈو میں کاروائیاں، گٹکا و شراب فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا و دیسی شراب فروش عناصر، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے اور شراب برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق:
تھانہ غریب آباد: ایس ایچ او غریب آباد نے متعلقہ تھانے کی حدود نزد ارشد لان عمرکوٹ روڈ کامیاب کاروائی، بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم اعجاز پنھور کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے پر درج۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد دلیری شاخ 96 موری گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام عرس خاصخیلی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ کھان: ایس ایچ او کھان نے متعلقہ تھانے کی حدود لشکر شاہ لنک روڈ نزد سم نالہ موری کامیاب کاروائی، دیسی شراب فروش ملزم بنام محمد سلیمان خاصخیلی گرفتار، ملزم کے قبضے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ کھان تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ اولڈ میرپور: ایس ایچ او اولڈ میرپور کی متعلقہ تھانے کی حدود الہبخش لنک روڈ نزد لالچند بنگلہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام کیلاش کمار گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
روپوش/ اشتہاری
تھانہ ڈگری: ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ماتلی بس اسٹاپ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام نواز علی پپو گرفتار، روپوش ملزم تھانہ ڈگری کے اقدم قتل کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
تھانہ جھڈو: ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نبیسر موڑ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام عامل قائمخانی گرفتار، روپوش ملزم تھانہ جھڈو کے جوئے کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے