تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ANF کی خصوصی آمد، منشیات کے خلاف شعور بیداری کا بھرپور اظہار

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ANF کی خصوصی آمد، منشیات کے خلاف شعور بیداری کا بھرپور اظہار

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں "طلبہ کا منشیات کے خلاف کردار” کے موضوع پر ایک باوقار اور مؤثر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے ریجنل ڈائریکٹریٹ کمانڈر بریگیڈیئر عمر فاروق تھے۔ اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا تقریب کے دوران طلبہ نے منشیات کے خلاف اپنے خیالات کو تخلیقی پوسٹرز کے ذریعے پیش کیا جن میں منشیات کی تباہ کاریوں اور منشیات سے پاک معاشرے کے پیغام کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ بریگیڈیئر عمر فاروق نے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتہائی مختصر وقت میں شاندار کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے یہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، اور ایسی سرگرمیاں انہیں معاشرتی مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہیں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان نے بھی طلبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف آگہی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر AIT کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کئے گئے ، جبکہ ANF کی طرف سے خصوصی سرٹیفیکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے