Home / اہم خبریں / میرپورخاص ماڈل اینڈ ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ٹنڈو الہیار کے رہائشی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

میرپورخاص ماڈل اینڈ ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ٹنڈو الہیار کے رہائشی کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ماڈل اینڈ ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ٹنڈو الہیار کے رہائشی خلیل الرحمٰن کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم خلیل الرحمٰن پر ٹنڈو الہیار اے سیکشن پولیس اسٹیشن میں مقتول علی محمد جوگی کو قتل کرنے کا مقدمہ مقتول کے بھائی شیر محمد جوگی کی مدعیت میں 2012 میں درج ہوا تھا۔ اس کیس کو سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات پر ٹنڈو الہیار سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 2016 میں منتقل کیا گیا تھا۔ قتل کی ایف آئی آر میں نامزد مزید تین ملزمان لیاقت علی، عمران اور ارسلان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے