Home / اہم خبریں / جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

کراچی (ویب ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے نیب کو خط لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔مراد علی شاہ نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نیب کا نوٹس تاخیر سے ملا اور ملاقات کے لیے کوئی اور دن مقرر کیا جائے۔ نیب حکام نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل بھی نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب مراد علی شاہ کے خلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو سوال و جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ نیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکاؤنٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق معاملات میں تفتیش کر رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے