Home / اہم خبریں / قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کے معاملے کا انکشاف

قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کے معاملے کا انکشاف

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے پانچ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد اطہر اکرام کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سمندری کے چک 222 گ ب میں کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ اور ان کی ویڈیوز بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اب تک زیادتی کا شکار چار بچوں کی نشاندہی ہو گئی ہے جس پر چار مختلف مقدمات درج کرکے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی پی او کے مطابق ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویڈیوز ریکور ہونے پر زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہم نے معاملے کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے