Home / اہم خبریں / گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا

گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں تین رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیاقت حسین کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر اوران کی ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دولت نگر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ ٹریس کرکے تینوں ملزمان گرفتار کرلیے۔گینگ میں 1۔ افشان شریف ولد محمد شریف سکنہ فتح پور 2۔ علی ولد محمد الیاس سکنہ فتح پور 3۔ میاں عادل ولد میاں امجد سکنہ میانہ چک شامل ہیں۔ جنہوں نے دولت نگر سمیت گجرات کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران انٹیروگیش دو عدد موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون، پینٹ مالیتی 1,10000 روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا،اس کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے