پشاور (رپورٹ: اصغر خان) نجی آن لائن کمپنی کریم نے خیبر پختونخوا میں اپنی سروسز کو مزید بڑھاتے ہوۓ نوشہرہ شہر میں بھی اپنی سروس شروع کردی، پشاور، مردان اور ایبٹ آباد کے بعد نوشہرہ چھوتا ہے جہاں کریم کی سروس شروع کی گئی ہے۔ دنیا کے 120 شہروں میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی نوشہرہ کے بعد جلد خیبر پختونخوا کے مزید شہروں میں بھی اپنی سروس کے دائرہ کار کو وسعت دے گا۔ اس سروس سے نوشہرہ کے لوگوں کو آن لائن گھر کے قریب ہی ٹیکسی سروس کی سہولت دستیاب ہوگی۔ لوگ بآسانی اور محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک جاسکیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے افسران بھی موجود تھے۔
![]()