میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے سابق وکیل الفقراء تنظیم کے سربراہ امان اللہ سومرو کی جانب سے بھنگ کی دکانیں کھولنے پر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں سماعت عدالت نے امان اللہ سومرو کہ جانب سے دائر پٹیشن میں وزیر داخلہ سندھ، سیکریٹری ایکسائز، سیکریٹری صحت، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سندھ کو جواب جمع کرانے کی ہدایات کردی۔
شہر کے متضاد سماجی رہنماء سینئر سابق وکیل و اسٹامپ وینڈر الفقراء تنظیم کے چیئرمین امان اللہ سومرو نے میرپورخاص سمیت ملک بھر میں دیسی نشہ بھنگ کو کھلوانے اور عام دکانوں میں فروخت کروانے کے لیئے دائر آئینی پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے نوٹس جاری کیے۔ پٹیشنر امان اللہ سومرو نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں 11 لاکھ افراد بھنگ استعمال کرتے ہیں، 1977 ميں بھنگ عام دکانوں پر ملتی تھی شادیوں دعوت کے طور پر خاص مشروب کے طور استعمال ہوتی تھی بھنگ کی بندش پر محکمہ ایکسائز کو نقصان ہوا ہے۔ اور بھنگ کی بندش سابق صدر ضیاء الحق نے ہیروئن ک عام کرنے کے لیے کرائی تھی۔ امان اللہ سومرو کے مطابق بھنگ کے استعمال سے ایڈز سمیت مختلف بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے متعلقہ حکام سے تحریری رپورٹ طلب کرکے کیس کی سماعت 16 اکتومبر فکس کردی۔ اس سے قبل الفقرا تنظیم کے رہنماء امان اللہ سومرو نے بھنگ گھوٹتے ہوۓ پلے کارڈز اٹھاکر بھنگ کھلوانے کے حق میں میرپورخاص میں احتجاج بھی کیا تھا۔
![]()