تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن مستعفی ہوگئے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن مستعفی ہوگئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ انہوں نے جان بولٹن کو گزشتہ رات بتا دیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا انہیں جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف تھا، اسی لئے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا جو انہوں نے آج صبح دے دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لئے قومی سلامتی کے نئے مشیر کی نامزدگی آئندہ ہفتے کرینگے۔ آئندہ ہفتے نئے مشیر کی نامزدگی بارے بھی صدر ٹرمپ نے از خود اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے جان بولٹن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل : ویسٹ انڈیز ویمنز. نے پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی کریئر بیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے