تازہ ترین
Home / Home / بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان

 

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) آفس کمالیہ کی جانب سے مالی معاونت حاصل کرنے والی تمام مستحق خواتین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن خواتین نے ابھی تک اپنی سم (SIM) وصول نہیں کی، وہ 30 جون 2026ء سے قبل بینظیر آفس کمالیہ سے اپنی سم ضرور حاصل کر لیں۔
بینظیر آفس کے مطابق سم کے بغیر مستحقین کی آئندہ قسط جاری نہیں کی جا سکے گی، جبکہ مقررہ تاریخ تک سم وصول نہ کرنے کی صورت میں ادائیگی مستقل طور پر بند ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
آفس انتظامیہ نے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنے ضروری کوائف کے ساتھ بینظیر آفس کمالیہ سے رابطہ کریں اور اپنی سم وصول کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے بینظیر آفس کمالیہ سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان فریم ورک معاہدہ عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، گیانچند ایسرانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی، گیانچند ایسرانی نے امریکا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے