Home / اہم خبریں / پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے اورمظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کےحوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔ وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان

پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے اورمظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کےحوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔ وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہے اورمظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں، ان کےحوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔ دس محرم الحرام کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ سیالکوٹ میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نےکہا حضرت حسین دین کی سرفرازی کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔ انہوں نے اسلام کے روشن اورسنہری اصولوں پرسمجھوتہ قبول نہ کیا۔ یوم عاشور کا درس ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق کے لئےکسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،انہوں نے کہا ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کشمیری بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ حق ہمیشہ غالب آتاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

SPARC Organizes Football Tournament to Raise Awareness Against Child Labour in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi, The Society for the Protection of the Rights of the Child …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے