تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے جامعہ کی شعبہ جاتی کارکردگی کی جانچ کے لیے دو روزہ پروگرام کا انعقاد

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے جامعہ کی شعبہ جاتی کارکردگی کی جانچ کے لیے دو روزہ پروگرام کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے جامعہ کی شعبہ جاتی کارکردگی کی جانچ کے لیے دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مروج کردہ معیارات کے تحت تیار کی جانے والی جے ایس ایم یو کی پالیسی پر کس حد تک عمل پیرا ہوا جارہا ہے۔ پروگرام کی جائزہ کمیٹی میں باہر سے آنے والے ریویئرز میں ضیاء الدین یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عرشیہ نقوی اور بقائی یونیورسٹی کی کیو ای سی ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہدہ ناگی شامل تھیں جبکہ جے ایس ایم یو کی جانب سے تجزیاتی کمیٹی میں ڈاکٹر عطا الرحمان اور پروفیسر ہما علی شامل تھیں ۔ دو روزہ پروگرام میں جے ایس ایم یو کی پورٹ فولیو رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا اور جامعہ کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔ پروگرام کے آخر میں یونیورسٹی کا دورہ کرایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ نے ایویلوئشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے