تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پی پی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف مورو میں پی پی کا احتجاج

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پی پی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف مورو میں پی پی کا احتجاج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ مورو کی جانب سے آج مورو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو لنجار ہاؤس سے تعلقہ صدر دوست علی سولنگی، اسماعیل کورائی، خان ڈاہری، رحیم بخش زرداری، علی اکبر سمون، جاوید مصطفیٰ کاندھڑو، بلاول زرداری، راجا میمن، ذوالفقار کورائی، دھنی بخش بھن، ساجن سولنگی، صادق راھو، محبوب ابڑو، قاری گھانگھرو، محمد یونس سولنگی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی مورو پریس کلب پہنچی ریلی میں تعلقہ مورو کی تمام یوسیز کے عہدیداران، کارکنان و مختلف برادریوں نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں نیب صرف مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے