میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص کا نوٹس، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج۔ گزشتہ رات نزد دولت لغاری پولیس اہلکار میر محمد سے نامعلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کے فرار ہوگئے تھے، جس کا ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری و مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے تھے۔ ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تعلقہ کی متعلقہ تھانے کی حدود گاؤں چوہدری امجد میں کامیاب کاروائی، ملزم جے مل کولہی کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد۔ ملزمان جے مل کولہی اور آصف پنجابی کے خلاف سرقہ بالجبر کا مقدمہ تعلقہ تھانے میں درج، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
![]()