Home / اسلام آباد / اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈرز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری

اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈرز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے نام خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈرز فوری طور پر جاری کریں تاکہ وہ ایوان میں آسکیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی کے 2 معزز ارکان گرفتار ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ انہیں یہ علم نہیں کہ اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری اور محسن داوڑ کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں اور کیا رولز کے تحت ایسا کرنا ضروری ہے کہ نہیں تاہم پیر 27 مئی کے روز جب قومی اسمبلی کا سیشن ہوا تھا تو اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں گے تاکہ وہ واقعات کے متعلق اپنا موقف بیان کر سکیں لیکن نہ تو ایوان کو علی وزیر کی گرفتاری کے متعلق مطلع کیا گیا اور نہ ہی ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے یہ بات اٹھائی تھی لیکن ان کی درخواست نظرانداز کردی گئی۔ بلاول بھٹو نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ایسے اراکین قومی اسمبلی جو دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہے ہیں انہیں دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کرنا انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ علی وزیر کے خاندان کے تقریباً ایک درجن سے زائد افراد دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور یہ بات انتہائی فکرمندی کی ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے خلاف دہشتگردی کے الزامات لگا کر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے