Home / اسلام آباد / سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے مگر نیب نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے مگر نیب نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا کہ اس دوران سابق صدر اور کمرہ عدالت میں موجود ایک وکیل کے درمیان نہایت دلچسپ مکالمہ ہوا۔ آصف زرداری نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ کو اس کیس میں کیا دلچسپی ہے؟ وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قانون سیکھنے آیا ہوں۔ عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق صدر نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے پاکستان کھپے مگر نیب نہ کھپے، کا نعرہ لگایا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، کیونکہ موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے