بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) ایشیائی سطح پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ آج پاکستان کو بینکاک (تھائی لینڈ) میں 2019 سے 2022 تک کے عرصے کے لئے گورنمنٹ کونسل آف ایشیا پیسفک سینٹر برائے ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (اے پی ڈی آی ایم) اور ایشیا پیسفک کے لئے شماریاتی انسٹیٹیوٹ (ایس آئی اے پی) کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے. آج اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا پیسفک (یو، این، ای، ایس، سی، اے، پی) کے بینکآک میں جاری 75 ویں اجلاس کے دوران الیکشن منعقد ہوئے۔ (اے پی ڈی آئی ایم) کے انتخابات میں پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان کآ دوبارہ انتخاب اپنے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممبر ریاستوں کے ساتھ اپنی فعال سفارتکاری اور قریبی ایشیائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بدولت ہوا۔ پاکستان (ای ایس سی اے پی) کے ممبر ممالک کی جانب سے انتہائی اہمیت اعتماد اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے ممبر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہر کوشش جاری رکھے گا اور بین الاقوامی برادری کے اراکین کے ساتھ ملکر کام کرے گا تاکہ وہ سب کے لئے ایک جامع، موثر اور پائیدار مستقبل بنائیں۔
![]()