Home / اہم خبریں / ٹریفک کے قوانین کی آگاہی مہم شروع ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس میرپورخاص نے پوسٹ آفس چوک پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے عوام میں پمفلیٹس تقسیم کیے

ٹریفک کے قوانین کی آگاہی مہم شروع ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس میرپورخاص نے پوسٹ آفس چوک پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے عوام میں پمفلیٹس تقسیم کیے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ٹریفک کے قوانین کی آگاہی مہم شروع ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس میرپورخاص جاوید بلوچ نے پوسٹ آفس چوک پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیئے عوام میں پمفلیٹس تقسیم کیے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی معمولی غلطیاں آگاہی مہم سے کم ہوسکتی ہیں اور دس روزہ اس مہم میں میرپورخاص شہر سمیت ریجن کے تمام بڑے شہروں میں مہم مکمل ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاق قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی جاوید بلوچ نے کہا کہ زیادہ رش والے علاقوں میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔ ٹریفک سارجنٹ انسپیکٹر عبدالحفیظ آرائیں نے بتایا کہ اس مہم میں شہری علاقوں چوراہوں داخلی خارجی راستوں پر ٹریفک اہلکار ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کے لیے پمفلیٹس تقسیم کر رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے