تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان جبکہ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان جبکہ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے سے پیر تک دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی بند ہونے کا امکان ہے کہ (آج) جمعہ کو پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ماہرین اور ڈاکٹروں کے مطابق سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننا گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے