Home / اہم خبریں / پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2- کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل نے بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے، میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعطم عمران خان نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر تہنیتی پیغام بھجوائے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارک باد دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے